نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ماعت کے طالب علم نے کیمسٹری کے پری اوڈک ٹیبل کو انتہائی کم وقت میں ارینج پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نویں جکرکے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اس سے پہلے کیمسٹری کے پری اوڈک ٹیبل کو انتہائی کم وقت میں ارینج کرنے کا ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ تھا، جسے اس نوجوان طالب علم نے صرف 1 منٹ 58 سیکنڈ میں مکمل کرکے توڑ دیا  ہے۔

پاکستان کے صحرائی علاقے تھر سے تعلق رکھنے والے روحان کھٹوانی نے اسلام آباد سائنس فیسٹیول میں یہ ریکارڈ قائم کیا۔

اس پروگرام کا انعقاد 13 فروری کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاقت نے اس تقریب کا باضابطہ آغاز کیا ، جبکہ ای سی او سائنس فاؤنڈیشن (ای سی او ایس ایف) کے صدر منظور سومرو بھی نمائش میں موجود تھے۔

اس فیسٹیول کے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق 80 سے زائد اسکولوں نے اس میلے میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس میں کئی جدید نظریات شامل ہیں، جن میں سینی ٹائزنگ اسٹیشنز میں واک، کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اور کورونا وائرس سے متعلق علاج سے متعلق ابہام اور مفروضوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔  

حکومت پاکستان نے روحان کھٹوانی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اس کارنامے کے ذریعہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نویں جماعت کے پاکستانی طالب علم روحان کھٹوانی نے صرف1منٹ 58 سیکنڈ میں پیری اوڈک ٹیبل ارینج کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو