ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ایک بار پھر تاخیر کا شکار
ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ایک بار پھر تاخیر کا شکار

صوبائی وزیر عبدالقادر پٹیل کے مطابق، ایم ڈی کیٹ کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، لیکن پی ایم سی نے تسلیم کیا ہے کہ ان امتحانات کے لیے تیار امیدوار کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔
دوسری جانب طالب علموں نے اس خبر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کچھ اسٹوڈنٹس ایم ڈی کیٹ کے ملتوی ہونے پر پُرامید اور شکر گزار ہیں، تاہم چند دیگر طالبِ علم اس تاخیر سے زیادہ خوش نظر نہیں آتے کہ وہ جن امتحانات کی تیاری کر رہے تھے، ان کے انعقاد کی تاریخ کو دوبارہ آگے بڑھایا جائے گا۔


قادر پٹیل کے بیان پر مایوسی کے اظہار کے ساتھ بہت سے طلباء نے اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

بہت سے صارفین نے پی ایم ڈی سی کی سابق اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ کے بروقت انعقاد کو ممکن بنایا جائے۔

طلباء کے ملے جلے ردعمل کے باوجود، امتحان کے لیے نئی تاریخوں' کا اعلان ہونا باقی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ملک بھر میں ایک ہی دن انعقاد کیا جائے گا۔
عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کوملک بھر میں ایک ہی دن منعقد کیا جائے گا اور ہر پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی تمام صوبوں میں ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا