میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 22 فروری سے کلاسز شروع ہوں گی، یو ایچ ایس
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 22 فروری سے کلاسز شروع ہوں گی، یو ایچ ایس
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی کلاسز 25 فروری سے شروع ہوں گی جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کلاسز یکم مارچ سے شروع ہوں گی۔
یو ایچ ایس کے حکام نے یہ بیان پیر کے روز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدارت اجلاس میں جاری کیا۔
مزید پڑھیں: طلباء سے رابطہ قائم کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، شفقت محمود
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ طلبا جو میڈیکل اور ڈینٹل کالج کی فیس نہیں دے سکتے انہیں داخلہ دینے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
اس دوران یونیورسٹی کے ہیڈ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر اللہ رکھا نے اجلاس میں موجود ارکان کو آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ہدایت کے تحت داخلے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اللہ رکھا نے مزید کہا کہ 95 فیصد نشستوں پر داخلے مکمل ہوچکے ہیں۔
یونیورسٹی کے ایک اور عہدیدار نے اجلاس کے دوران بتایا کہ درخواست گزاروں کے لیے کئی اسکالرشپس کھلی ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا