ایم ڈی کیٹ کے نتائج بہت جلد جاری کردئیے جائیں گے، پی ایم سی
ایم ڈی کیٹ کے نتائج بہت جلد جاری کردئیے جائیں گے، پی ایم سی
اتوار13 نومبر کو200,000 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، جو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ایک ساتھ ہی منعقد ہوا۔ اس حوالے سے پی ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا اہم امتحان پہلے سے تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود، بہت سے میڈیکل طلباء نے کافی ’پریپ ٹائم‘ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ بہر حال، امتحان کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، ایسے طلباء جو امتحان میں توقع کے مطابق اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے وہ اگلے سال دوبارہ امتحان دینے کے قابل ہو جائیں گے، جس کے بعد انہیں بہتر گریڈ الاٹ کیا جائے گا۔
Important Announcement: pic.twitter.com/Wk9CET7Eb0
— Pakistan Medical Commission (@pmc_org) November 15, 2022
منگل، 15 نومبر کو، امتحان کے 2 دن بعد پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج ایک ہفتے کے اندر اندر جاری کردیئے جائیں گے۔ پی ایم سی نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹیوں میں اس حوالے سے تجزیہ جاری رہے گا۔
PRESIDENT PMC HOLDS POST EXAMINATION ANALYSIS OF MDCAT:
— Pakistan Medical Commission (@pmc_org) November 15, 2022
After receiving a few complaints by MDCAT candidates, President PMC called in a meeting regarding Post Examination Analysis where he instructed the VCs to analyse the papers and compensate accordingly. pic.twitter.com/a86ns23IzJ
طلباء کی طرف سے کچھ شکایات موصول ہونے کے بعد، پی ایم سی کے صدر نے 'پوسٹ ایگزام تجزیہ' اور 'اس کے مطابق معاوضہ' کے لیے یونیورسٹیز کے وی سیز سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔
کسی بھی سوال کا جواب جاننے کے لیے، طلباء کے پاس اپنے متعلقہ صوبے میں اس مخصوص یونیورسٹی سے رابطہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے جو ان کا امتحانی مرکز تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان میں میڈیکل کے طلباء ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں اپنی کارکردگی کے نتائج سے واقف ہوسکیں گے۔