لاہور میں ساتھی طالبات کے تشدد کا شکار لڑکی کو اسکول سے نکال دیا گیا
لاہور میں ساتھی طالبات کے تشدد کا شکار لڑکی کو اسکول سے نکال دیا گیا
لاہور میں واقع اسکول کی انتظامیہ نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار بننے والی لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کررہی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔
طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7 ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان، سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں لاہور کے ایک اسکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3 طالبات نے اپنی ساتھی طالبہ پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔