جامعہ کراچی کا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

جامعہ کراچی کا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

جامعہ کراچی کا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) اورامپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے۔

خواہش مند طلبہ 12 جنوری 2023 ء تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لیے ان ہی تاریخوں میں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایسے طلباوطالبات جو2021ء یا اس سے قبل انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیں وہ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ مدارس کے طلبہ بھی لازمی مضامین کے امتحانات کے لیے اپنے رجسٹریشن فارم 12 جنوری 2023 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ مدارس کے طلبہ کے لئے انٹرمیڈیٹ کا مساوی سرٹیفیکٹ جمع کرانالازمی ہوگا۔

کے یو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلبہ انٹرمیڈیٹ کے مساوی سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے جامعہ کراچی کے ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو