جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی طبی جامعات میں سرفہرست قرار

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی طبی جامعات میں سرفہرست قرار

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی طبی جامعات میں سرفہرست قرار

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) کی جانب سے امپیکٹ رینکنگ برائے 2022 جاری کی گئی ہے، جس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی میڈیکل جامعات میں سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے، اس کےساتھ ساتھ سندھ کی سرکاری جامعات میں بھی جے ایس ایم یو سب سے آگے ہے۔

ٹی ایچ ای کی رینکنگ میں پاکستان کی 63  نجی و سرکاری جامعات کو شامل کیا گیا جس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ 12 واں رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس رینکنگ میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جامعات کو شامل کیا گیا تھا جس میں جے ایس ایم یو 601 ویں نمبر پر رہی جب کہ جے ایس ایم یو کے ساتھ سندھ سے صرف دیگر 2 اور جامعات شامل ہیں جو اس پوزیشن پر آئیں۔

ٹی ایچ ای کی امپیکٹ رینکنگ میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، قائد اعظم یونیورسٹی و دیگر جامعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کا کہنا ہے کہ ٹائمز رینکنگ میں جے ایس ایم یو کا پاکستان کی میڈیکل جامعات اور سندھ کی سرکاری جامعات میں سر فہرست آنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ یونیورسٹی کی کارکردگی درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے یہ اہم سنگ میل عبور کرنے پر کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واحد عثمانی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں یقین ہے کہ آئندہ برسوں میں یونیورسٹی اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو