ایچ ای سی نے ہیکرز سے نمٹنے کا منصوبہ تیار کرلیا
ایچ ای سی نے ہیکرز سے نمٹنے کا منصوبہ تیار کرلیا
ہایئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے آن لائن کلاسز کو ہیک کرنے والوں سے نمٹنے کہ لئے ایک سے زائد منصوبے تیار کرلئے۔
ایچ ای سی کہ چئیرمین ڈاکٹر خالد بنوری نے آفیشل اکاونٹ پہ بتایا کہ "ہم اس نوعیت کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبے تیار کر رہے ہیں جسمیں آن کلاسز میں غیر متعلقہ لوگوں کا شامل ہوجانا، خراب انٹرنیٹ کنکشنز، پراویسی کہ معاملات شامل ہیں"۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یونیورسٹیوں کی جانب سے اس قسم کی شکایات موصول ہوئ ہیں جسمیں کچھ غیر متعلقہ افراد نے آن لائن کلاس کو ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔ "آن لائن کلاسیں عام کلاسوں سے مختلف ہوتی ہیں اور موجودہ حالات ایچ ای سی کیلے بھی نئے ہیں، لہذا جیسے جیسے تجربات سامنے آئیں گے ہم اس لحاظ سے منصوبہ بندی تیار کرتے رہیں گے"، انہوں نے بتایا۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو ایم ایس ٹیم کی رسائ فراہم کردی ہے جسکا نیشنل اگریمنٹ سرٹیفیکیٹ ایچ ای سی کہ پاس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا عمل ایک مشکل مرحلہ ہوگا لیکن اسکے لیے بھی یونیورسٹیوں کہ تعاون کہ ساتھ ایک مخصوص لائحہ عمل تیار کریں گے جو سب کہ لئے ایک جیسا ہوگا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا