کراچی کے سرکاری اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری قائم
.jpg_1645782891.jpeg) 
                            کراچی کے سرکاری اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری قائم
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے گزشتہ روز صدر کے علاقے میں واقع سینٹ زیویئر گورنمنٹ لوئر سیکنڈری اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس لائبریری کے قیام کے لیے مالی امداد ضلعی انتظامیہ نے فراہم کی تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز الامام سوسائٹی کے تحت ممتاز الامام اسکالرشپ کا بھی آغاز کیا گیا جو مستحق اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو دی جائے گی۔
کمشنرکراچی اقبال میمن نے ڈاکٹر ممتاز الامام کو تعلیمی شعبے میں ان کی بے مثال خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ ڈاکٹر امام میرے استاد تھے، انہوں نے ڈاکٹر ممتاز الامام کے پڑھانے کے آسان طریقہ کار اور تدریسی صلاحیتوں سے وابستہ یادوں کے حاضرین کے ساتھ شیئر کیا۔
جسٹس ہیلپ لائن سے تعلق رکھنے والے ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہر میں 100 سرکاری اسکولوں کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم سی پرائمری اسکول صدر کو 11 سال بعد ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ فنڈز سے دوبارہ فعال کیا گیا ہے
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                            .jpg_1645781862.jpeg) 
                            .jpg_1645772949.jpeg) 
                            .jpg_1645771241.jpeg) 
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا