غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کو ٹائم ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں شامل کرلیا گیا

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کو ٹائم ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں شامل کرلیا گیا

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کو ٹائم ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں شامل کرلیا گیا

ٹائم ہائر ایجوکیشن نے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 شائع کر دی ہے جس کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کو ٹائم ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ برائے 2022 میں دنیا بھر کی ٹاپ 50 یونیورسٹیز میں شامل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس فہرست میں 106 ممالک/ خطوں کی 1,180 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی کارکردگی کے جدول ہیں جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق یونیورسٹیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

ٹائم ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ نے چار وسیع شعبوں میں جامع اور متوازن موازنہ فراہم کرنے کے لیے انڈیکیٹرز کو احتیاط سے شمار کیا جس میں تحقیق، ذمہ داری، آؤٹ ریچ اور تدریس شامل ہیں۔

 جی آئی کے آئی نے حال ہی میں آن لائن داخلہ ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے پوری دنیا سے امیدوار کوشش کر سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو