فل برائٹ: 189 پاکستانی طلباء نے امریکی اسکالرشپ حاصل کرلی

فل برائٹ: 189 پاکستانی طلباء نے امریکی اسکالرشپ حاصل کرلی

فل برائٹ: 189 پاکستانی طلباء نے امریکی اسکالرشپ حاصل کرلی

 فل برائٹ اسکالرشپ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کا ایک فلیگ شپ اسکالرشپ ہے، جس کے 160 ممالک میں آپریشنز ہیں۔

پاکستان میں امریکی حکومت کی مالی امداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا فل برائٹ نصاب ہے، اس سال 189 طلباء کی مدد کے لیے 18.44 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، یہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے امریکہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو اپنی دوستی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) بھی کافی تعداد میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس فراہم کرتا ہے۔

امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے189 طلباء کو امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں میں مزید تعلیم اور تحقیق کے لیے باوقار فل برائٹ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ افراد اس موسم خزاں میں 82 یونیورسٹیوں میں مختلف شعبوں جیسے ماحولیاتی مطالعہ، توانائی کے انتظام اور سماجی علوم میں اپنا اعلیٰ تعلیم کا سفر شروع کریں گے۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے اسلام آباد میں اس سال کے 189 طلبہ کے لیے ان کے تبادلے کے پروگرام، یونیورسٹی کیمپس میں زندگی اور امریکی ثقافت کے بارے میں جاننے کے لیے دو روزہ پری ڈیپارچر اورینٹیشن کی میزبانی کی تاکہ انہیں سفر کے لیے تیار کیا جا سکے۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گرانٹ حاصل کرنے والوں کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ پاکستانی فل برائٹرز نے سماجی مسائل کو حل کیا ہے، نئے قوانین لکھے ہیں، سب کی مساوی رسائی اور آواز کو یقینی بنانے کے لیے جدید پالیسیاں بنائی ہیں، اور بہت کچھ ہے جس کا ذکر کیا جاسکتاہے۔ وہ یہ سب ایک مقصد کے لیے کرتے ہیں، ایک بہتر، محفوظ اور زیادہ خوشحال پاکستان بنانے کے لیے، اس مقصد میں امریکہ اور پاکستان متحد ہیں۔

 

 

یہ اسکالرشپ، تعلیمی پروگرام کی مدت کے لیے سفر، رہائش کے اخراجات، ہیلتھ انشورنس، اور ٹیوشن فیس کا احاطہ کرتی ہے۔

امریکی کی جانب سے 1951میں پاکستان میں اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے، 4,100 پاکستانیوں نے مطالعہ کرنے، تحقیق کرنے، خیالات کے تبادلے اور مشترکہ بین الاقوامی خدشات کے حل میں تعاون کرنے کے لیے فلبرائٹ اسکالرشپ حاصل کی ہے۔

یہ وظائف گزشتہ دو دہائیوں میں 2,568 پاکستانیوں کو دیے گئے ہیں۔ جب فل برائٹ کے طلباء واپس آئیں گے، تو وہ 32,000 سے زیادہ پاکستانیوں کی کمیونٹی میں شامل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران امریکی حکومت کے زیر اہتمام ایکسچینج یا انگریزی زبان کے پروگرام میں حصہ لیا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری امریکی حکومت اور پاکستان کے درمیان قائم دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔ اس میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے طلباء کے لیے ہزاروں کی تعداد میں میرٹ اور ضرورت پر مبنی وظائف شامل ہیں۔

فیکلٹی تیار کرنے اور تحقیق پر تعاون کرنے کے لیے 99 پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری، جیسے کہ سبز توانائی (گرین انرجی) اورکلائمیٹ ریسیلینس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ یونیورسٹی کے انگریزی زبان کے کورسز کا ایک نیا سیٹ تیار کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو