نئی حکومت کی اسکولوں اور کالجوں میں پرانا نصاب بحال کرنے کی تیاری
نئی حکومت کی اسکولوں اور کالجوں میں پرانا نصاب بحال کرنے کی تیاری
اطلاعات کے مطابق نئی وفاقی حکومت نے یکساں قومی نصاب پر کام کرنے کا حکم دیا ہے جس کا آغاز سابق وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے متعلقہ حکام کو جلد از جلد ایس این سی کے تحت تدریس کو روکنے اور پچھلے سلیبس پر واپس آنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ماہرین تعلیم نے مخلوط حکومت کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی نظام کو سیاسی محرکات سے علیحدہ ہونا چاہیے۔
ماہرینِ تعلیم کے مطابق، کسی بھی تبدیلی کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، حکومت کو ایس این سی سے چھیڑ چھاڑ سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک اور ماہر تعلیم نے کہا کہ ایس این سی کو تمام قومی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایس این سی کو پی ٹی آئی کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور مدارس کے لیے تیار اور نافذ کیا تھا۔ سوائے سندھ کے، جس نے اسے کھلے عام مسترد کیا تھا جبکہ دیگر تمام صوبوں نے اسے اپنا لیا ہے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں، کالجوں اور مدارس کو ایس این سی کے صوبائی سطح کے ٹیکسٹ بک بورڈز کے تحت تیار کردہ نصابی کتب کا استعمال کرنا چاہیے۔