وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ملالہ یوسفزئی کی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ملالہ یوسفزئی کی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم کو درپیش مختلف چیلنجوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق، ملالہ یوسفزئی اور وزیرخارجہ بلاول زرداری نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر بات چیت کی۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں کے درمیان سیلاب اور ماحولیاتی تباہی سے پیدا ہونے والے چیلنجز، خاص طور پر تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
جیسے ہی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا اجلاس ختم ہوا، وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے۔
متعدد اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور تقریبات میں شرکت کے علاوہ، اپنے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں، میڈیا اور تھنک ٹینک کی بات چیت کے ساتھ ساتھ، وزیر خارجہ نے گروپ 77 (ترقی پذیر ممالک) اور چین کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری وزرائے خارجہ کی سالانہ رابطہ میٹنگ اور جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا