سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام 2022-2023 کی تفصیلات

سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام 2022-2023 کی تفصیلات

سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام 2022-2023 کی تفصیلات

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایس ایف ایف) نے پانچویں جماعت کے ایسے طلباء سے اسکالر شپ کے لیے درخواستیں طلب کرنے کی کال جاری کی ہے جو اس وقت کراچی میں اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام اسکولوں میں داخل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام (ایس ایس ای ایس پی) تعلیمی سال برائے 2022-23 کے لیے یہ اسکالرشپس دے رہا ہے۔

فوائد:

کامیاب امیدوار 6ویں سے 12ویں جماعت تک پبلک اسکول گڈاپ میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپس ماہانہ وظیفہ کے علاوہ ہاسٹل، ٹیوشن اور کتابوں کے اخراجات کو پورا کریں گی۔

اہلیت:

درخواست دہندگان کا کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کراچی سینٹرل، ملیر اور کورنگی کے اضلاع سے کراچی ڈویژن کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ ان اسٹوڈنٹس کا اسکولوں میں سے کسی ایک میں 5ویں جماعت میں ہونا ضروری ہے اور انہوں نے کم از کم تین سال تک کسی سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی ہو، بشمول پانچویں کلاس کے۔

اس پروگرام کی ڈیڈ لائن تک درخواست دہندگان کی عمر 12 سال سے کم ہونی چاہیے۔

مطلوبہ دستاویزات:

درخواست فارم کے ساتھ، درج ذیل دستاویزات کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں درکار ہیں۔

ب فارم۔

اسکول رجسٹریشن کارڈ۔

والد کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔

والد کے ڈومیسائل کی فوٹو کاپی۔

اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ (داخلے کے وقت جمع کرایا جائے گا)

اس کے علاوہ، نیلے رنگ کے بیک گرائونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی چھ تصاویر درکار ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

دلچسپی رکھنے والے طلباء درخواست فارم کی بھری ہوئی کاپیاں اور دیگر متعلقہ دستاویزات "پبلک اسکول گڈاپ، کراچی، 22 کلومیٹر سپر ہائی وے مین گڈاپ روڈ گڈاپ ٹاؤن کراچی" کو ڈاک کے ذریعے بھیجیں یا کورئیر کریں۔

انتخاب کا معیار:

پبلک اسکول گڈاپ میں، 70 نشسیں دستیاب ہیں، 50 لڑکوں کے لیے اور 20 لڑکیوں کے لیے۔ ان 70 نشستوں پر اپنی الاٹمنٹ کی تصدیق سے قبل طلباء کو انٹری ٹیسٹ دینا ہوگا جو کہ میرٹ کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

داخلہ کے امتحان میں انگریزی، جنرل سائنس اور اردو،سندھی کے سوالات شامل ہوں گے، جن میں کم از کم پاسنگ اسکور 60 فیصد ہوگا۔

فیس:

دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کو انٹری ٹیسٹ کے لیے 600 ادا کرنے ہوں  گے۔ چالان فارم عسکری بینک کی کسی بھی برانچ میں دیا جا سکتا ہے۔ درخواست فارم اور دیگر ضروری کاغذات کے ساتھ چالان فارم کی اسکول کاپی جمع کرائی جائے۔

ڈیڈ لائن:

سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام (ایس ایس ای ایس پی)برائے2022-23 میں کلاس 6 سے 12 کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ جمعہ 6 مئی ہے۔ درخواست فارم اور فیس کا چالان پبلک اسکول گڈاپ کی ویب سائٹ پر پایا جا سکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو