دسویں جماعت کی طالبہ ایک دن کے لئے فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنر بن گئی

دسویں جماعت کی طالبہ ایک دن کے لئے فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنر بن گئی

دسویں جماعت کی طالبہ ایک دن کے لئے فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنر بن گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران شیخ نے بھارتی فلم نائیک میں پیش کئے گئے ایک دن کے وزیر اعلیٰ کے خیال کو حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے طلبا و طالبات کو ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بننے کا موقع فراہم کیا۔

ڈی سی فیصل آباد نے اس منفرد اقدام کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر مشتمل مقابلوں کا انعقاد کرکے جیتنے والے کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تو طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے مقابلوں میں شرکت کی۔

ان مقابلوں میں 10ویں جماعت کی طالبہ مروا بسرا نے نمایا کارکردگی دکھا کر فیصل آباد کی تاریخ کی پہلی بار کم عمر ترین "ڈپٹی کمشنر" ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر نے شاہانہ پروٹوکول سے دن کا آغاز کیا سرکاری گاڑی میں گھر سےدفتر پہنچیں۔

دفتر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے استقبال کیا اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

اعزازی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی، اسکولوں کے دورے کئے، کمشنر اور آر پی او سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی دبنگ فیصلے بھی کئے۔

واضح رہے کہ مروا بسرا نے نصابی سرگرمیوں میں 1072 نمبر حاصل کئے اور مصوری میں صوبائی اور تقریری مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایا رہیں اور میرٹ کی بنیاد پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

مروا بسرا مستقبل میں سی ایس ایس کرکے حقیقت میں اس کرسی کو اپنا بنانے کی خواہاں ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے بتایا کہ کووڈ 19 کے بعد بچوں کو دوباہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب لانے کے لیے  سابق کمشنر ثاقب منان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس مقابلے کا آئیڈیا آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بچوں کو ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونے میں مدد ملے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو