کراچی کے دو تعلیمی اداروں میں چین کے ای کامرس اور ٹیکنالوجی کورس کا اجرا

کراچی کے دو تعلیمی اداروں میں چین کے ای کامرس اور ٹیکنالوجی کورس کا اجرا

کراچی کے دو تعلیمی اداروں میں چین کے ای کامرس اور ٹیکنالوجی کورس کا اجرا

چین کے تعاون سے کراچی کے دو سرکاری تعلیمی اداروں نے نوجوانوں میں چین جیسی کاروباری صلاحیت اور استعداد پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز شروع کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نویز کے مطابق آن لائن شروع کیے جانے والے ان کورسز میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اساتذہ اور کاروباری شعبہ کے ماہرین نوجوانوں کو چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کے طریقے، چینی مصنوعات کو دنیا بھر میں بیچنے اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئے دروازے کھولنے کے طریقے سکھا رہے ہیں۔ جس سے نوجوانوں میں دنیا کے کاروباری رجحانات سے آگاہی ہوگی بلکہ وہ عالمی سطح پر کاروبار کرنے کے طریقے بھی جان سکیں گے۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ نے اس سلسلے میں ایکسپریس نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ٹیکنیکل بورڈ اور داؤد انجیئرنگ یونیورسٹی مشترکہ طور پر چین کے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے یہ کورسز کرارہے ہیں اس کورسز سے نئے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی کلاسز 19 جولائی سے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شروع ہو گئی ہیں جس میں 3 ماہ کے 3 کورسز شامل ہیں جس میں ہر کورس میں 32 گھنٹے آن لائن اور 32 گھنٹے فزیکل کلاسز لی جارہی ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ سکھایا جارہا ہے یہ کورس نہ صرف نوجوانوں کے اندر کاروبار کرنے کی جستجو پیدا کرے گا بلکہ کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گُر بھی سکھائے گا، جس کی رسائی چینی یونیورسٹی میں بھی ہوگی۔

چین کے باہمی تعاون سے ای کامرس، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) بزنس انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک آن لائن پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چینی کمپنیوں کی ضرورت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے کہ وہاں زیادہ سے زیادہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تربیت یافتہ انگریزی بولنے والے افراد کام کر سکیں۔

چینی مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹنگ کے لیے بی آر آئی نیٹ ورک میں آنے والے 152 ممالک میں ان کی آن لائن فروخت اور سرحد پار ای کامرس آپریشنز کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ اور ان کے لیے بیرون ملک میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اور پاک چین تعلیمی اداروں کے روابط مزید مضبوط کرنے کے لیے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے چین کے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کے ذریعے ای کامرس، بی آر آئی بزنس انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

ایک بیچ میں 45 طلبہ و طالبات ٹریننگ لے رہے ہیں ہمارا ہدف ہے کہ 10 ہزار داخلے دیں اور اسے مزید آگے تک پھیلائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں ماڈل سائنو پیک ڈوئیل ڈپلومہ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل جوائنٹ ایجوکیشنل پروگرام پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں طلبہ و طالبات اس پروگرام کے لیے تیار ہو جائیں تاکہ چین میں کاروبار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام چائنیز یونیورسٹی ،انڈسٹری کے روابط کی ایک بہترین مثال ہے جہاں مطالعہ کے دوران ہر طالب علم کو ای کامرس گیٹ وے اور کنسورشیم کے ذریعے 50 چینی کاروباروں تک آن لائن مفت رسائی کے ساتھ انٹرپرینیورشپ پر مبنی جسمانی تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ہر ٹرینی کو فری لانس سیلز مارکیٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور وہ اپنا کاروبار چین میں بخوبی کر سکیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو