اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں جی آئی کے کا بہت اہم کردار ہے، صدر علوی
اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں جی آئی کے کا بہت اہم کردار ہے، صدر علوی
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے چانسلر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا سائنس جیسے شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیم کے شعبوں کو مستحکم کرنے میں ادارے کے کردار اور شراکت داری کی کھلے دل سے تعریف کی۔
اتوار کے روز پشاور سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق، جی آئی کے کے سربراہ نے گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اپنی ملاقات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری وقار احمد اور ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر، صدر سیکرٹریٹ سہیل ملک بھی موجود تھے۔
اکتوبر 2021 اور فروری 2022 میں ہونے والی بریفنگ پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔۔
ریکٹر نے پیشگی بریفنگ کے فیصلوں، ماضی کی بریفنگ پر پیشرفت، تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹس، مستقبل کے منصوبوں، تحقیقی شراکت داری، اور دیگر متعلقہ اداروں کے آپریشنز کے جواب میں کیے گئے اقدامات کا خلاصہ پیش کیا۔ پروفیسر خالد نے بتایا کہ چانسلر کو نصاب میں ترمیم، نئے فیکلٹی کی بھرتی، تعلیمی کورسز اور لیبز اور دیگر اہم اقدامات جیسے ڈیجیٹل تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔