معروف گلوکار علی ظفر کا پاکستانی سیاستدانوں کو ’نیوٹن کا تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھنے کا مشورہ

معروف گلوکار علی ظفر کا پاکستانی سیاستدانوں کو ’نیوٹن کا تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھنے کا مشورہ

معروف گلوکار علی ظفر کا پاکستانی سیاستدانوں کو ’نیوٹن کا تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھنے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو ’نیوٹن کا تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والی موجودہ تنازعات پر مبنی سیاست پرکھُل کر تنقید کی۔ اُنہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر سیاستدان کو سب سے پہلے ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ فطرت میں ہر عمل (قوت) کا برابر اور مخالف ردِ عمل ہوتا ہے، اگر آبجیکٹ اے اپنے مخالف آبجیکٹ بی پر ایک قوت کا استعمال کرتا ہے تو آبجیکٹ بی بھی اے پر اتنی ہی مخالف قوت کا استعمال کرتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی تشویشناک سیاسی اور معاشی صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے نہ صرف ملک معاشی بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشت گردی نے بھی دوبارہ اپنا سر اُٹھا لیا ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو