اے کے یو اور داؤد فاؤنڈیشن کے درمیان پاکستان میں سائنسی تعلیم کے فروغ پر اتفاق
اے کے یو اور داؤد فاؤنڈیشن کے درمیان پاکستان میں سائنسی تعلیم کے فروغ پر اتفاق
مساوی انسانی ترقی کے حصول کے اپنے مشترکہ مقصد کے حصے کے طور پر، داؤد فاؤنڈیشن کے میگنی فائی سائنس سینٹر اور آغا خان یونیورسٹی نے نومبر کے آخری ہفتے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اساتذہ کی تربیت کے علاوہ، یہ پراجیکٹ سائنس کی اختراعات، تعلیم کے فروغ، غیر رسمی طور پر سیکھنے، صحت کی دیکھ بھال اور سیکھنے کی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
علم کے اشتراک، طلباء اور پیشہ ورانہ افراد کے تبادلے، تربیت، مشاورت اور ورکشاپس اور تحقیق کے ذریعے تعاون کرکے دونوں ادارے نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔
مفاہمت کی اس یادداشت کی پانچ سالہ مدت کے دوران، دونوں ادارے پاکستان میں سائنس کی تعلیم کو تبدیل کرنے کے پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے اپنے ادارہ جاتی نمائندوں کو نامزد کریں گے۔
دائود فائونڈیشن اور اے کے یو کا کہنا ہے کہ سماجی و اقتصادی حیثیت یا آبادیات سے قطع نظر، ہر کسی کو سائنسی نمائش اور سیکھنے کے مواقع تک رسائی حاصل ہے، یہ مشترکہ پراجیکٹ اسی بات کو یقینی بنائے گا۔