ایک نیا ریکارڈ قائم: ماہ رخ چوہان ملک کے سب سے کم عمر سی ایس ایس آفیسر کے طور پر پاکستان کسٹمز میں شامل

ایک نیا ریکارڈ قائم: ماہ رخ چوہان ملک کے سب سے کم عمر سی ایس ایس آفیسر کے طور پر پاکستان کسٹمز میں شامل

ایک نیا ریکارڈ قائم: ماہ رخ چوہان ملک کے سب سے کم عمر سی ایس ایس آفیسر کے طور پر پاکستان کسٹمز میں شامل

بہاولپور کی رہائشی 23 سالہ ماہ رخ چوہان نے پاکستان کسٹمز سروس گروپ میں سب سے کم عمر سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے سی ایس ایس امتحان برائے2021 میں 73 ویں نمبر پر آنے کے بعد سی ایس ایس (50 کامن) پاکستان کسٹمز سروس گروپ حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ، وہ نہ صرف سال کی سب سے کم عمر کسٹمز آفیسر بن گئیں، بلکہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمر کسٹمز آفیسر بھی بن گئی ہیں۔

ماہ رخ چوہان کا تعلق گجرات، پنجاب کی تحصیل کھاریاں سے ہے اور وہ میجر (ریٹائرڈ) محمد اختر عابد چوہان کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کئی چھاؤنیوں کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور اپنے والد کی اسائنمنٹس کی وجہ سے اکثر انہیں اپنا اسکولوں منتقل کرنا پڑا۔ تاہم وہ کامیابی کے لیے اپنے راستے پر ثابت قدم رہیں۔

ماہ رخ چوہان نے اپنی پہلی کوشش میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سی ایس ایس کی تیاری کے لیے اکیڈمی میں نہیں پڑھا، بلکہ آزادانہ طور پر تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں بیچلرز ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وبائی مرض (کورونا)نے ان کے آخری سیمسٹر کو شیڈول کے مطابق ختم کرنے میں مسائل پیدا کیے۔

پہلے تو یونیورسٹی بند ہوئی، پھر یونیورسٹی نے بعد میں آن لائن امتحان لیا۔ میں نے جون 2020 میں گریجویشن کیا، اور میں نے فروری 2021 میں اپنا سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے انہیں امتحان کی تیاری میں مدد فراہم کی۔

ایک سوال کے جواب میں ماہ رخ چوہان نے کہا کہ سی ایس ایس کا امتحان دینا علم یا صلاحیتوں سے زیادہ اعصاب کا امتحان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خاندان کا تعلق کھاریاں سے ہے لیکن وہ اور ان کا خاندان اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمت کی وجہ سے گزشتہ دس سال سے بہاولپور میں مقیم ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو