پاکستان کی تئیس یونیورسٹیز نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ کیٹگری میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کی تئیس یونیورسٹیز نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ کیٹگری میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کی تئیس یونیورسٹیز نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ کیٹگری میں جگہ بنا لی۔

اگرچہ کورونا وائرس کے نام سے جانے والے وبائی مرض کووڈ 19 کے سبب دنیا کو مختلف نوعیت کے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر اسی منظر نامے میں پاکستان کی تئیس یونیورسٹیز نے برطانیہ کے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ کیٹگری میں اپنی جگہ بنا لی ہے جو دو ہزار بیس کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن دنیا کے تحقیق پر مبنی اداروں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے اعداد و شمار فراہم کرنے والے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ اپنے انفرادی کلائنٹ کے ساتھ اس ادارے کا کام ان کی عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی کی بنیاد پر قائم ہے۔ جسے جیو پولیٹیکل اشاریوں کے ساتھ ساتھ اداروں کے اسٹریٹجک مینیجمنٹ میں مدد اور دنیا بھر کے لاکھوں طلباء کے مطالعاتی انتخاب میں ایک اہم عنصر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی دوہزار بیس کی امپیکٹ رینکنگ میں دنیا کے پچاسی ممالک سے سات سو چھیاسٹھ یونیورسٹیز کو شامل کیا گیا ہے۔ امپیکٹ رینکنگ سماج میں جامعات کے معاشرتی اور معاشی اثرات کا تخمینہ لگاتی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ کیٹگری میں سرِ فہرست جگہ بنانے والی درسگاہ لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹیرینری اینڈ اینیمل سائنسز ہے جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا نمبر ہے۔

Sr. No. University Ranking
1 University of Veterinary and Animal Sciences Lahore 101-200
2 COMSATS University Islamabad 201-300
3 National University of Sciences and Technology (NUST) 201-300
4 University of Agriculture Faisalabad 301-400
5 NED University of Engineering and Technology 301-400
6 Ghulam Ishaq Khan Institute of Engineering Sciences and Technology 401-600
7 King Edward Medical University 401-600
8 University of Lahore 401-600
9 University of Malakand 401-600
10 University of Management and Technology 401-600
11 University of Peshawar 401-600
12 PMAS Arid Agriculture University Rawalpindi 401-600
13 CECOS University of IT and Emerging Sciences 601+
14 Dawood University of Engineering and Technology 601+
15 Dow University of Health Sciences 601+
16 University of Education Lahore 601+
17 University of Engineering and Technology Lahore 601+
18 Government College University Lahore 601+
19 Iqra University 601+
20 Jinnah Sindh Medical University 601+
21 Quaid-i-Azam Univeristy 601+
22 University of Sargodha 601+
23 The Women University Multan 601+

ٹی ایچ ای کے ذریعے امپیکٹ لسٹنگ پر شائع ہونے والے مضمون کے مطابق اس سال دو سو ننانوے اضافی اداروں کے جدول میں شامل ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف آکلینڈ ایک بار پھر مجموعی طور پر امپیکٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی اور لا ٹروب یونیورسٹی ٹاپ فور کو مکمل کرتی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو