اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

کسی بھی کتاب کا اس طرح سے خلاصہ یا سمری کرنا کہ اس کا کوئی اہم نکتہ رہ نہ جائے، ایک اہم مگر دشوار کام ہے۔ مختلف کتابوں کے اہم ابواب کے خلاصے کی ضرورت ان لوگوں کو پڑتی ہے جن کے پاس وقت کم ہوتا اس لیے وہ سمری سے کام چلاتے ہیں۔
جب آپ سمری لکھ رہے ہوں تو آپ کو چاہیے کہ سادہ زبان اور آسان الفاظ سے کام لیں تاکہ آپ کے سننے والے اور پڑھنے والے افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ اگر آپ کسی کتاب یا مضمون کی سمری بنانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو کچھ کار آمد تراکیب بتا رہے ہیں جو آپ کے بہت کام آئیں گی۔

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

اپنے کام کی منصوبہ بندی کریں:

کسی بھی کام کی منصوبہ بندی کرنا ایک اہم اقدام ہے، اگر آپ کسی کتاب کا خلاصہ بنانا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی تفصیلات لکھ کر پوری منصوبہ بندی کر لیں کہ آپ نے اس خلاصے کو کتنے الفاظ میں سمونا ہے یا آپ کی بنائی ہوئی سمری کتنے صفحات پر مشتمل ہوگی۔ آپ یہ سمری کن لوگوں کے لیے بنارہے ہیں انہیں مدِ نظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
سمری پر کام کرنے سے پہلے اپنے پلان کی ایک آئوٹ لائن بنالیں اور اہم نکات اور معلومات کو لکھ لیں تاکہ سمری بناتے ہوئے کوئی اہم نکتہ رہ نہ جائے۔ 

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

پہلے پوری کتاب کو پڑھ لیں:

کسی بھی کتاب کی سمری بنانے سے پہلے اسے اچھی طرح جان لینا ضروری ہے تاکہ اس کا مرکزی موضوع اور دیگر ذیلی مضامین آپ کی سمجھ میں آ جائیں۔ کتاب کو شروع سے لے کر آخر تک اچھی طرح پڑھ لیں، اس کے اہم نکات کو سمجھ لیں اور اپنے ذہن میں ایک خاکہ بنالیں۔ ابھی آپ نے کچھ لکھنا شروع نہیں کیا ہے کیونکہ کتاب کو اچھی طرح پڑھنا اور سمجھنا ایک وقت طلب کام ہے تو ہم چاہیں گے کہ آپ کتاب کو اچھی طرح پڑھ لیں اور اس کے موضوعات کو سمجھ لیں، مصنف نے اس کے بارے میں جو مباحثہ پیش کیا ہے اسے بھی اچھی طرح سمجھ لیں تاکہ آگے چلنے کی راہ ہموار ہوسکے۔    

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

موضوعات کی فہرست:

کتاب مکمل پڑھنے کے بعد سب سے پہلے تو خود سے سوال کریں کہ اس میں سے وہ کون کون سے موضوعات یا مضامین تھے جن میں آپ کی دلچسپی پیدا ہوئی اور کیا یہ مضامین آپ کے پڑھنے والوں کے لیے بھی ویسی ہی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔؟
اس سوال کا جواب تلاش کرتے ہوئے آپ کے ذہن میں کم یا زیادہ دلچسپی رکھنے والے مضامین کی ایک پوری فہرست آجائے گی، اس فہرست کو ایک بار اپنے ذہن میں دُہرائیں اور باری باری سب کو ایک کاغذ پر لکھ لیں۔

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

باب در باب پڑھائی:

سمری بنانے کا سب سے پُراثر طریقہ باب در باب پڑھائی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نوٹس لینا اور اہم سطروں کو ہائی لائٹ کرنا بھی اہم ہے۔ جب آپ نے کتاب کو مکمل پڑھا تھا تو آپ کے ذہن میں اس کا مرکزی موضوع اور تفصیلات واضح ہوچکی تھیں اس لیے سمری بناتے وقت آپ کلتاب کو باب در باب دیکھتے جائیں اور ہر چیپٹر کے اہم نکات کے نوٹس بناتے جائیں۔
ان نوٹس کے ذریعے ہی آپ کی سمری بنے گی، یہ طریقہ آپ کو اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ آپ کوئی اہم اور قابلِ ذکر نکتہ چھوڑ نہیں رہے۔ اس طریقے سے کتاب میں درج اضافی یا غیرمتعلقہ معلومات کی کاٹ چھانٹ ہوجائے گی اور آپ کے بنائے گئے نوٹس میں صرف اہم اور ضروری معلومات ہی درج ہوں گی۔

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

کوٹس کا استعمال:

کوٹ یا کوٹیشن اُس اقتباس کو کہتے ہیں جو کسی کتاب میں مصنف نے کسی اور کی لکھی ہوئی یا کہی ہوئی بات کو حوالے یا مثال کے طور پر استعمال کیا ہو۔ جس کتاب کی آپ سمری بنارہے ہیں اس میں شامل کوٹس کو کبھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے قارئین یا سامعین کے لیے کتاب کے سیاق و سباق کو سمجھنا بہت آسان ہوجائے گا اور ان کے ذہن میں مضمون کی واضح تصویر بن جائے گی۔
یاد رکھیں کہ درست اعداد و شمار کا توازن برقرار رکھنا بہت اہم ہے اس لیے آپ ورڈ کائونٹ کاخیال رکھی ۔ اگر سمری طویل ہورہی ہو تو اضافی معلومات کو ہٹا کر اسے مطلوبہ نمبرز تک محدود کرسکتے ہیں۔

اہم نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل کتاب کا خلاصہ کیسے کریں۔؟

ریوائز:

آخر میں جب آپ اپنی تحریر مکمل کرچکے ہیں تو آپ کی بنائی ہوئی سمری آپ سے ایک گہری نظرِ ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ یاد رکھیں کہ جب آپ لکھ رہے ہوتے ہیں تو اس وقت آپ ایک رائٹر ہوتے ہیں جبکہ دوسری دفعہ غلطیاں پکڑنے کی نیت سے جب آپ اسی تحریر کا جائزہ لیتے ہیں تو اس وقت آپ اسے ایڈیٹر کی نظر سے دیکھتے ہیں، رائٹر اور ایڈیٹر دو الگ الگ شعبے ہیں اس لیے اپنی لکھی ہوئی کسی بھی تحریر کو دوبارہ تنقیدی نظر سے دیکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے تاکہ تحریر کو نادانستہ طور پر ہونے والی تمام غلطیوں سے پاک کِیا جاسکے۔
اپنی بنائی ہوئی سمری کو ایک بار شروع سے آخر تک دھیان سے پڑھیں اور دیکھیں کہ کہیں کوئی اہم نکتہ یا ضروری معلومات رہ تو نہیں گئی۔ اس مرحلے میں آپ چونکہ ایک ایڈیٹر کی نظر سے ساری تحریر کو دیکھ رہے ہیں تو غیر ضروری یا اضافی معلومات کو حذف کر دیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو