کیریئر کیسے تلاش کریں
کیریئر کیسے تلاش کریں
کالج اور یونیورسٹی جانے والے بہت سے طلبا کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد کے بعد اپنا کیریئر بنانے کا خیال بہت ایکسائیٹڈ کرتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کیریئر کا انتخاب کرنے، بنانے اور پھر اسے برقرار رکھنے کے خیال سے خوفزدہ ہیں۔۔۔
آج کل کے دور میں یہ فیشن بن گیا ہے کہ ایسے کیریئر کا انتخاب کیا جاتا ہے جو خود کو پسند ہو۔ بجائے اس کے کہ پچھلی نسل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہی پیشہ چُن کر ایک ہی طرح کے بورنگ ماحول میں کام کر کے اپنی پوری زندگی ضائع کردیں۔ مگر آپ ایسے کیریئر کا راستہ کیسے تلاش کر سکتے ہیں جو ایک ہی وقت میں آپ کو مطمئن بھی کرے اور پائیدار بھی ہو۔ یہاں پر کچھ مشورے ہیں جنہیں آزمائیں اور دیکھیں کہ آپ کو کیا حاصل ہوا۔؟
- تین فہرستیں تیار کریں
آپ کو کیا چیز دلچسپ لگتی ہے، آپ کو کیا کام کرنا اچھا لگتا ہے، یا آپ کیا چیز اچھی طڑح سے کرسکتے ہیں۔۔۔ دیکھیں کہ کہیں ان میں سے کسی کا ایک دوسرے سے تصادم تو نہیں ہو رہا۔۔ مثال کے طور پر چیزوں کی تفتیش اور چھان بین کرنا آپ کو دلچسپ لگتا ہے، آپ تحقیق کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور لکھنے میں بھی آپ اچھے ہیں تو ان صلاحیتوں کی بنیاد پر صحافت کے شعبے میں کیریئر بنانا آپ کے لئے بہترین ہوسکتا ہے۔
۔ مختلف پیشوں کی لسٹ بنائیں،جو اِن پوزیشنز سے تعلق رکھتی ہو۔۔
صحافت کا شعبہ ان میں سے ایک ہوسکتا ہے۔۔۔ مگر آپ این جی او کیلئے بھی اچھا کام کرسکتے ہیں۔۔ یا پھر کوآپریٹ کمپنیز بھی جوائن کرسکتے ہیں جنہیں اپنی مصنوعات پر تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے۔۔
ان لوگوں سے معلومات لیں جو اس شعبے سے پہلے سے وابستہ ہیں:
جب آپ ہمیشہ کھانے، الیکٹرانکس اور یونیورسٹیز کے بارے میں جائزہ لے سکتے ہیں تو پھر نوکری کے بارے میں کیوں نہیں ؟؟ اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے بات کریں اور ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو ان عہدوں پر کام کر رہے ہوں یا ایسے شعبہ جات میں کام کرچکے ہوں جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں، یا جس پوزیشن پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ آپ کو ان کے تاثرات پتہ چلیں کہ وہ اب بھی اپنی جاب سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا نہیں۔ ان سے پوچھیں کہ کیا وہ آپ کو اس جاب کے لیے بہترین انتخاب سمجھتے ہیں، یا آپ اس سے ملتی جلتی کسی اور نوکری کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
مستقبل کی منصوبہ بندی لکھ کے کریں:
اپنے کیریئر کے تعین کے لیے آپ کو چاہیے کہ ہر اُس اقدام کے بارے میں غور کریں اور لکھیں جو آپ اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لیے کریں گے، جو آپ کو آپ کی منتخب پوزیشن پر پہنچا سکتا ہے۔ اگر آپ بیکر بننا چاہتے ہیں اور خود اپنی بیکری چلانا چاہتے ہیں تو وہ کون سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں وہ کون سی اہم معلومات ہیں جو آپ کو ضرور حاصل کرنی چاہئیں۔
یہ بھی اچھا ہے کہ آپ چیزوں کا موازنہ کریں، اپنی کمزوریوں اور اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں۔۔ آپ کی کون سی خوبیاں کام کے مخصوص شعبوں میں آپ کے کام آسکتی ہیں۔ ایک بار جب آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آپ کو کس راہ پر چلنا ہے ۔۔۔تو پھر اپنی جاب کے حوالے سے انٹرویوز اور انٹرن شپس کو لائن اپ کریں۔
اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ ہر ایک انٹرویو میں جائیں ، چاہے اس ملازمت میں آپ کی دلچسپی ہو یا نہ ہو مگر پھر بھی انٹرویو دینے ضرور جائیں۔ ان انٹرویوز سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ان انٹرویوز سے تجربہ حاصل کرنا آپ کو سکھاتا ہے کہ اچھا انٹرویو کیسے دیا جاتا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ بہت سی پوزیشنز کیلئے آپ سے ایک ہی طرح کے سوالات پوچھے جائیں گے مگر آپ سے مختلف رویے کی توقع کی جائے گی۔ مزید یہ کہ کن غلطیوں سے بچنا ہے اور انہیں مستقبل میں نہیں دہرانا۔ یہ بھی کہ اپنے کون سے تجربات کو اجاگر کرنا ہے، جو آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ٹپس آپ کے لیے مددگار ثابت ہونگی اور آپ اپنے کیریئر کے تعین میں ان سے فائدہ اٹھائیں گے۔