logo_image

بقائی میڈیکل یونیورسٹٰی

پلاٹ نمبر 51، دیہہ طور، گڈاپ روڈ نزد ٹول پلازہ۔ سپر ہائی وے۔ کراچی
http://baqai.edu.pk/index.php | 021 - 34410427-430 | [email protected]

جائزہ

بقائی یونیورسٹی کا قیام ڈاکٹر فرید الدین بقائی اور ڈاکٹر زاہدہ بقائی کی کاوشوں کے باعث عمل میں آیا۔ ان دونوں ڈاکٹروں نے پاکستان اور برطانیہ سے اپنی طبی تعلیم مکمل کی اور برصغیر میں نئے بننے والے ملک پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شہر کراچی میں اپنی میڈیکل پریکٹس کا آغاز کیا۔ صحت کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے مسائل، پیچیدگی اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام کے لیے مناسب انفرا اسٹرکچرز کی کمی نے ان دونوں ڈاکٹروں کو خود انحصاری کی بنیاد پر اور عوامی شعبے کی مالی اعانت کے بغیر معاشرے کی ترقی کا ایک جامع تصور تیار کرنے کی ترغیب دی۔ ایک اچھے طبی ادارے کا خواب پورا کرنے کے لیے ان ڈاکٹروں نے کراچی سے باہر سپر ہائی وے پر زمین کا ایک بڑا حصہ حاصل کیا اور اس پر بقائی فائونڈیشن کی بنیاد رکھی۔ ان کی ان تھک محنت اور دن رات کی کاوشوں کے باعث کراچی کا پہلا رورل میڈیکل سینٹر قائم ہوا۔ یہاں 1976 میں صحت کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا جس کے بعد تخلیقی صلاحیتوں اور نئے تصورات کی دلکشی کا بہاؤ ایک تنظیم کی شکل میں مزید ٹھوس صورت اختیار کرنے لگا۔ اس مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے دونوں ڈاکٹروں نے عوامی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عزم کو برقرار رکھا اور اپنی لگن کے ساتھ جُڑے رہے جس کے نتیجے میں 1980 کے اوائل میں بقائی میڈیکل کالج کے قیام کی راہ ہموار ہوئی اور اس میڈیکل کالج کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔ کالج کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بعد کالج کے نصاب کی تشکیل کا مرحلہ آیا اور کمیونٹی کی بنیاد پر میڈیکل ایجوکیشن پر مبنی نصاب کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسٹوڈنٹس کو پڑھانے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور وسیع تجربہ رکھنے والے افراد کی بھرتی کا سلسلہ شروع ہوا۔ کراچی یونیورسٹی سے الحاق کے بعد بقائی میڈیکل کالج نے 1988 میں باضابطہ تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس کالج میں اسٹوڈنٹس کی پہلی کھیپ میں 50 طلبا شامل تھے۔

عام معلومات

شہر کراچی
امتحان کی قسم Semester
مقامی وابستگی ہائر ایجوکشن کمیشن - ایچھ ۔ ای ۔ سی چارٹرڈ بائے بقائی میڈیکل یونیورسٹی
غیر ملکی وابستگی
کیمپس کراچی

لاگت اور مالی امداد

  • میرٹ بیسڈ اسکالرشپس
  • نیڈ بیسڈ اسکالرشپس

تعلیمی

کیمپس کی سہولیات

  • آڈیٹوریم
  • انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
  • اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
  • جمنازیم
  • سائنس لیبز
  • لائبریری
  • میڈیکل روم
  • وائی فائی
  • ٹرانسپورٹ
  • کمپیوٹر لیبز
  • کیفیٹیریہ

ہاسٹل

  • میل ہوسٹل
  • فیمیل ہوسٹل

انسٹی ٹیوٹ کی تفصیلات

خلاصہ

انسٹی ٹیوٹ کی ملکیت پبلک

داخلہ کی قسم Aptitude Test


جائزہ

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو