تعلیم کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی چیز آپ کو بہترین تعلیم حاصل کرنے سے روک نہ سکے۔ تمام تعلیمی جدوجہد کو ختم کرنے کے لیے قریب ترین اور قابلِ رسائی وسائل تلاش کریں۔
اس ادارے کو مختلف مضامین میں طلباء کی منفرد سائنس اکیڈمی کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
بعد میں اسے ایک ایجوکیشنل نیٹ ورک کے طور پر توسیع دی گئی اور اب یہ ادارہ اسٹوڈنٹس کے لیے بچپن کی ابتدائی تعلیم سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک اور داخلہ ٹیسٹ کی تیاری سے لے کر آئی ٹی اسٹڈیز تک تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کو، چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹیٹیشنز پروفیسر منان خرم کے ہاتھوں 1986 میں تشکیل دیا گیا تھا۔
س ادارے کا اپنے اسٹوڈنٹس کو پڑھانے کا منفرد طریقہ، تدریسی نظام، وابستگی، ایمانیت، اخلاص، اصول پسندی، حوصلہ افزا ماحول اور آگے بڑھنے کی تحریک ایسے عناصر ہیں جو اسے مجموعی طور پر دیگر تعلیمی اداروں سے ممتاز کرتے ہیں۔
یو جی آئی کی ایک اور اہم بات اپنے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو اہمیت دینا ہے۔ یو جی آئی ہر قدم پر اپنے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو ہمراہ رکھتا ہے اور اپنے تدریسی نظام میں وقتاً فوقتاً جدتیں اور اختراعات لاتا رہتا ہے۔
یو جی آئی نے طلباء کی تعلیم کے لئے ہنر مند طریقے اپنائے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں بتدریج بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔
یو جی آئی نے ہمیشہ جدید اور روایتی مطالعے کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹوڈنٹس کو مفید شہری بنانے کے لیے یو جی آئی اپنے نظام میں اسلامی اقدار و اخلاقیات کو بھی شامل رکھتا ہے۔
نظم و ضبط پر مبنی سخت تعلیمی نظام کی وجہ سے طلباء اور والدین کو یو جی آئی پر مکمل اعتماد ہے۔
یہ یو جی آئی کا بہترین نظام تعلیم ہی ہے جس نے طلبا کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے لاہور بورڈ کے امتحانات میں مخصوص پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب کیا ہے۔
ادارے کے منتظمین کے لیے یہ امر قابلِ فخر ہے کہ جب سے اس کی تشکیل ہوئی ہے، بورڈ کے امتحانات میں یو جی آئی کے طلباء نے پوزیشنز حاصل کی ہیں۔
یونیک جونیئر اسکولوں میں، ہم طلباء کو نہ صرف پڑھائی میں امتیازات حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں بلکہ انہیں یہ اعتماد بھی فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ کلاس رومز کے اندر اور اس کے باہر بھی اپنے آپ کا اظہار کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔
یونیک کا تعلیمی نظام، والدین کا اعتماد اور اس کے اساتذہ اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ مہارت
اس کے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ادارے کی کامیابی کا باعث ہے۔
- 12 بی وحدت روڈ، مسلم ٹائون۔ لاہور۔
- 042-35912292