آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش
زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔
اس انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مینڈیٹ وفاقی حکومت کے ملازمین کی صلاحیت سازی ہے۔اس ٹریننگ کے دو حصے ہیں جس میں اسپیشلائزڈ ٹریننگز اور جنرل بلڈنگ کیپیسٹی شامل ہیں۔
سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایس ٹی آئی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لازمی حصے کے طور پر جنوری 1956 میں کراچی میں قائم کیا گیا تھا جسے یکم جولائی 1960 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا منسلک محکمہ قرار دے دیا گیا۔دسمبر 1987 سے ایس ٹی آئی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں اس کی ذاتی عمارت میں منتقل کردیاگیا۔
ایس ٹی آئی، آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) سے تعلق رکھنے والے سی ایس ایس پروبیشنرز کے لئے خصوصی ٹریننگ اکیڈمی ہے جہاں سارا سال وفاقی حکومت کے بی ایس 17 اور بی ایس 19 کے آفیسرز کی صلاحیت سازی کے لیے مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے دیگر زمرہ جات اور تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
- پلاٹ نمبر 7 ، سیکٹر ایچ۔ 9 ، نزد نمل یونیورسٹی ، اسلام آباد۔
- 051-9265189
- http://www.sti.gov.pk/