تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں
تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو تیار کرتے ہیں۔ ہر پروگرام میں، آپ کے سفر سے لے کر منزل تک پہنچنے کے ہر قدم پر، ہم آپ کی ذہنی تربیت کرتے ہیں اور آپ کو ایک اثر انگیز زندگی گزارنے کے لیے اعتماد فراہم کرتے ہیں۔
آزاد حکومت کے قیام کے بعد ، جموں و کشمیر کی ریاست نے 28 دسمبر 1950 سے پہلی بار رولز آف بزنس کو لاگو کیا۔
آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کو ان
قوانین کے مطابق تشکیل دیا گیا جن کا ذکر اوپر کیا جاچکا ہے۔
کمیشن کے پہلے سربراہ غلام محی الدین (سی ایس پی) تھے جو کہ منسٹری آف کشمیر افیئرز کے چیف ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی سربراہی میں کمیشن نے باقاعدگی سے اپنے کام کا آغاز کیا۔
بعد میں مارچ 1967 میں کمیشن کے دفاتر کو مظفر آباد منتقل کردیا گیا
کمیشن کے فرائض:
ایکٹ 1986 کے تحت کمیشن کے فرائض درج ذیل ہوں گے۔
آزاد جموں و کشمیر کی سول خدمات میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ اور امتحانات کا انعقاد
اور سیکشن 11 میں وضع کئے گئے اصولوں کے تحت حکومت کے امور کے سلسلے میں ایسی پوسٹس جو تجویز کی جا سکتی ہیں۔
شق اے کے مطابق جن سروسز اور پوسٹس کا حوالہ دیا گیا ہو ان پر بھرتی کے لیے امیدواروں کی اہلیت اور طریقہ کار سے متعلق امور کے بارے میں صدرِ مملکت کو مشورہ دینا۔
اس کے علاوہ
کوئی بھی دوسرا معاملہ جسے جانچ پڑتال کے لیے صدر مملکت کمیشن کو بھیج سکتے ہیں۔
اے جے کے پبلک سروس کمیشن (فنکشن رولز) 1978۔
کمیشن درج ذیل زمرہ جات میں بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور امتحانات کا انعقاد کرے گا۔
شیڈول 1 میں متعین پوسٹوں کے سِوا وہ سول سروسز اور سول پوسٹیں جو گورنمنٹ کے امور سے منسلک ہیں اور گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے گریڈ میں پڑتی ہیں۔
حکومت کے ذریعہ کسی کارپوریشن یا کسی دوسرے ادارہ یا تنظیم میں یا اس کے تحت اس طرح کی پوسٹس کسی بھی قانون کے تحت جو تنخواہ کے پیمانے پر ہوتی ہیں، ان میں زیادہ سے زیادہ 2200روپے ماہانہ یا اس سے زیادہ تنخواہ والے اسکیل کو کمیشن کو ریفر کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ کوئی بھی پوسٹ جسے حکومت کی جانب سے کمیشن کو بھیجا گیا ہو۔
- جلال آباد ، مظفرآباد آزادکشمیر
- 05822- 920203
- http://www.ajkpsc.gov.pk/home/default.asp