جائزہ
کراچی میں 1978 میں قائم کیا گیا سٹی اسکول اس وقت پاکستان کا انتہائی وسیع پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک بن چکا ہے جس کی شاخیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں واقع ہیں۔ اس وقت اس اسکول کی 153 شاخیں ملک کے 49 شہروں میں فعال ہیں جہاں 150000 اسٹوڈنٹس 500 سے زائد اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان میں سے متعدد اسکول انتظامیہ کے ذاتی ہیں جبکہ ردیگر کرائے پر حاصل کئے گئے ہیں۔ سٹی اسکول ملک میں ضرورت کے مطابق معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے اپنے سفر پر گامزن ہے اور اپنی دسترس میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا علم اور ہنر پر مبنی نصاب کا فریم ورک کچھ مشترکہ مقاصد اور اہداف کو برطانیہ کے قومی نصاب کے ساتھ شریک کرتا ہے اور نرسری لیول سے لے کر کیمبرج کے بین الاقوامی امتحانات کی سطح تک طلباء کو مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ نصاب کے یکساں نفاذ سے والدین ، طلباء اور اساتذہ کو نظام کے اندر ایک اسکول سے دوسرے اسکول میں آسانی سے اور موثر منتقلی کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ سولہ اور اٹھارہ سال کی عمر کے گروپ اور سالانہ او اور اے لیول اور آئی جی سی ایس ای کی سطح کے امتحانات کے لیے ان کی بھرپور تیاری میں مدد کرتا ہے۔
عام معلومات
شہر وہاڑی
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی ایس ایس سی
غیر ملکی وابستگی کیمبرج انٹرنیشنل اکزیم - سی آئی ای International Baccalaureate
کیمپس کراچی اسلام آباد ملتان خانیوال بہاولپور جھنگ رسالپور صوابی نوابشاہ بنّوں مردان میر پور خاص گوجرانوالہ چکوال سکھر وہاڑی نوشہرہ میانوالی رحیم یار خان جہلم خیرپور سیالکوٹ ڈیرہ اسماعیل خان اٹک حیدرآباد ساھیوال ایبٹ آباد اوکاڑہ فيصل آباد پشاور کوۃٹہ راولپنڈی لاڑکانہ ڈیرہ غازی خان لاہور
تعلیمی
کیمپس کی سہولیات
-
آڈیٹوریم
-
انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
-
اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
-
سائنس لیبز
-
لائبریری
-
کیفیٹیریہ
جائزہ