اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
پنجاب یونیورسٹی میں واقع سینٹر فار ہائی انرجی فزکس ، جسے عام طور پر CHEP کہا جاتا ہے ، ایک اعلیٰ تحقیقی انسٹی ٹیوٹ برائے ہائی انرجی فزکس (یا پارٹیکل فزکس) ہے ، جو بنیادی طبیعیات کی ایک شاخ ہے۔
اس کا تعلق مادے کے حتمی اجزاء کو جاننے، ان کے درمیان موجود قوتوں کو واضح کرنے اور ان اجزا کے درمیان موجود پیچیدہ تعلق کی گتھیوں کو سلجھانے سے ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں ہائی انرجی فزکس میں ریسرچ کا آغاز 1968 میں ہوا۔
نومبر 1982 میں سینٹر فار ہائی انرجی فزکس (CHEP) قائم کیا گیا اور اسے اس میدان میں درس و تدریس کی ذمہ داری دی گئی جس کے نتیجے میں وہ ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کے پروگرامز کا آغاز کر سکا۔
پچھلی ایک دہائی کے دوران سی ایچ ای پی طبیعیات کی دنیا میں تحقیق اور تعلیم کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے جو اپنے طلباء کو تربیت دینے کے لیے متعدد کمپیوٹیشنل صلاحیتوں کا استعمال کرتا ہے۔
یہاں پڑھائے جانے والے اہم پروگرامز میں اہم ترین پی ایچ ڈی ہے جبکہ کمپیوٹیشنل فزکس میں بی ایس کا چار سالہ پروگرام کرایا جاتا ہے جس کا آغاز 2004 میں ہوا۔ اس کے دو سال بعد 2006 میں کمپیوٹیشنل فزکس کے شعبے میں ایم ایس سی کا آغاز کیا گیا، یہ تمام ڈگریز طبیعات کے شعبے میں دی جاتی ہیں۔ اس ادارے میں دوسرے اداروں کے مقابلے میں کسی طالب علم کو تدریس اور تحقیق کے لیے بہتر طریقے سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ یہ اسٹوڈنٹس کے لیے اچھی کارکردگی کو حاصل کرنے میں ضروری اور مددگار ثابت ہو سکے۔
اس ادارے کی تین منزلہ عمارت میں چار کمپیوٹر لیبارٹریز قائم ہیں جو اسٹوڈنٹس کے لیے نت نئے تجربات کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان میں سے ہر لیب میں بیک وقت 50 سے زیادہ طلبا کو ایک علیحدہ کمپیوٹر مہیا کیا جاتا ہے جبکہ اساتذہ اسٹوڈنٹس کو پڑھانے کے لیے ملٹی میڈیا استعمال کرتے ہیں جس کی مدد سے طلبا کمپیوٹر پر اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔
- یونیورسٹی آف پنجاب۔ لاہور
- 0347 6772113
- http://pu.edu.pk/