اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
سینٹر آف ایکسیلینس اِن میرین بائیولوجی
کراچی یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع سینٹر آف ایکسیلینس اِن میرین بائیولوجی اپنی ایک علیحدہ عمارت میں قائم ہے جہاں مچھلیوں کا ایک خوبصورت ایکوریم بھی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سینٹر میں ایک ریسرچ لائبریری بھی واقع ہے جس میں 5210 کتابیں اور 1670 جریدے موجود ہیں ان جرائد میں 400 مقامی جبکہ 1270 بین الاقوامی ہیں۔ اس میوزیم کو پڑھائی کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سینٹر کی اپنی ایک لیبارٹری بھی ہے جو کہ سینٹر کے مرکزی کیمپس سے 35 کلومیٹر دُور سینڈز پِٹ کے ساحل پر واقع ہے۔ یہ لیبارٹری زیادہ تر اُن محقیقن کے استعمال میں آتی ہے جو اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ساحل سمندر پر جاتے ہیں اور سمندری جانوروں یا آبی مخلوقات کے نمونہ جات جمع کرتے ہیں۔
سینٹر آف ایکسیلینس اِن میرین بائیولوجی پاکستان کا اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو میرین بائیولوجی (بحری حیاتیات) کے شعبے میں ایم فِل اور پی ایچ ڈی کے درجے کے ڈگری پروگرام پیش کرتا ہے۔
اس ادارے سے اب تک 81 اسٹوڈنٹس ایم فِل جبکہ 18 اسٹوڈنٹس پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔
موجودہ وقت میں یہاں 76 اسٹوڈنٹس ایم فِل اور ایم ایس کی ڈگری کے حصول کے لیے داخل ہوئے ہیں جبکہ 25 اسٹوڈنٹس نے خود کو پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے انرول کرایا ہے۔
اس مرکز میں انتہائی قابل سائنس دانوں کا عملہ موجود ہے جنھیں سمندری حیاتیات اور ماہی گیری کے عالمی شہرت یافتہ اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
- یونیورسٹی آف کراچی۔
- (021) 9926 1551
- http://www.marinebiology.edu.pk