اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

سینٹر فار ایڈوانس میتھامیٹکس اینڈ فزکس

سن 2004 میں قائم ہونے والا اسکول آف نیچرل سائنسز (ایس این ایس) جو سینٹر فار ایڈوانس میتھامیٹکس اینڈ فزکس (سی اے ایم پی) کے نام سے بھی مشہور ہے۔

ایک ایسا نوجوان اور ترقی پزیر مرکز ہے جو نہ صرف NUST میں بلکہ ملک میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایس این ایس میں کی جانے والی تحقیق کے مقالہ جات وقتاً فوقتاً بین الاقوامی جرائد میں بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔

ایس این ایس میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگرام بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ یہاں ریاضی اور طبیعات اور کیمسٹری کے شعبوں میں 4 سالہ بیچلر آف سائنس ( بی ایس) پروگرام بھی کرایا جاتا ہے۔   
اس ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کیمسٹری، میتھا میٹکس اور فزکس کے شعبہ جات کا مکمل احاطہ کرتے ہیں اور اسٹوڈنٹس کے لیے علوم کی ان شاخوں کو اچھی طرح سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ 
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو