معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

کشمیر ایجوکیشن فائونڈیشن

پاکستان اور آزاد کشمیر میں سہولیات سے محروم طبقات، خاص طور پر لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے سرگرم کے ای ایف کا بنیادی مقصد اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔

کے ای ایف (کشمیر ایجوکیشن فائونڈیشن) ایک غیر منافع بخش اور غیر سیاسی این جی او ہے جس کی تمام سرگرمیوں کا انحصار عطیہ کنندگان کی جانب سے دیئے جانے والے عطیات پر ہے۔

  کے ای ایف کا عزم پاکستان اور آزاد کشمیر میں انگلش میڈیم اسکولز اور کالجز قائم کرنا ہے تاکہ نادار طبقات اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دی جا سکے۔ خاص طور پر ایسے بچے اور بچیاں جو دیہی اور پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین گریجویٹس کے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام بھی اس ادارے کے اغراض و مقاصد میں شامل ہے کیونکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے متعدد پسماندہ علاقوں میں بیشتر پرائمری اسکولوں میں باصلاحیت انگلش ٹیچرز کی کمی کے باعث بچے اچھی انگریزی نہیں پڑھ پاتے، اس مقصد کے پیشِ نظر کے ای ایف نے اس قسم کے علاقوں میں قائم اسکولوں کے لیے باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی فراہمی کا بیڑا اٹھایا ہے۔   

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو