معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
جواد نذیر ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو سہولیات سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور بزرگ شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو کسی بھی جگہ آنے جانے کے لیے مطلوبہ سہولیات فرہام کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتی ہے۔
جے این ٹی کا بورڈ ایسے جوان اور متحرک افراد پر مشتمل ہے جو بزرگوں کے لیے کام کرنے کے جذبے اور لگن سے سرشار ہیں، جے این ٹی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کارکن، بزرگ شہریوں کی مدد اور خدمت کے لیے مختلف امور سرانجام دیتے ہیں۔
جے این ٹی ایک سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن ہے جو پاکستانی اسٹوڈنٹس پر مشتمل ہے اور سینئر سٹیزنز کے حقوق کے لیے سرگرم ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے مختلف منصوبہ جات پر بھی کام کرتی ہے۔
ان پروگرامز میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (مائی پلیس، مائی ڈِگنیٹی) رمضان المبارک میں روزہ کھلوانے کے لیے افطار پروگرام، ایس سی آر اے پی (سینئر سٹیزن رائٹس اویئرنیس پروگرام) پراجیکٹ عیدی ( بے سہارا اور نادار افراد کے لیے عید کے تحائف کا پروگرام) ٹوڈے اِن ہسٹری (تاریخ کے بارے میں جاننے اور سیکھنے کا ایک سوشل میڈیا پروگرام) رِسپانسیبل می ( اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کا ایک سماجی پروگرام) اسپریڈنگ کلرز ( نوجوان نسل کے لیے ایک ترقیاتی پروگرام) و دیگر شامل ہیں۔
- راولپنڈی
- 0345 5959585