معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

کیئر فائونڈیشن

کیئر فائونڈیشن پاکستان، کا نقطہِٗ نظر بچوں کو بہترین تعلیم کے ذریعے بااختیار بنا کر ایک پڑھی لکھی اور سلجھی ہوئی قوم کی تعمیر کرنا ہے جس میں آج اچھی تعلیم حاصل کرنے والے بچے کل کے معاشرے کے ذمے دار اور پیداواری افراد کا کردار ادا کرسکیں۔  ان کا ماننا ہے کہ یہ بچے ایک دن پُرمسرت اور ترقی یافتہ قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں گے۔

یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد سب کے لیے معیاری اور مارکیٹ کے قابل تعلیم فراہم کرنا اور ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جس میں خواندگی کی شرح 100 فیصد ہو تاکہ یہ پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد ایک بہترین سماج کی تعمیر کر سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے 1988 میں کیئر نے شیخوپورہ روڈ پر اپنا پہلا اسکول کھولا تھا۔ اس تنظیم کی مسلسل کوششوں کے باعث کیئر فائونڈیشن متعدد اسکول کھولنے کے قابل ہوسکی اور آج اس کے زیرِ انتظام کئی اسکول کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کیئر فائونڈیشن نے غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرامز کا آغاز کیا اور کیئر کلب قائم کیا، جہاں اسٹوڈنٹس اپنی روز مرہ کلاسز سے ہٹ کر اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔  

کیئر فائونڈیشن برطانیہ میں تخلیقی ، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے قائم (سی سی ای) فاؤنڈیشن سے بھی وابستہ ہے جہاں سے آنے والے فنکار پاکستان میں واقع کیئر فائونڈیشن کے اسکولوں کے اساتذہ کے ساتھ مل کر تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کلاس روم میں درس و تدریس کی منفرد صورتیں متعارف کراتے ہیں جس سے طلبا میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کی لگن بیدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان اسکولوں میں کیئر کرافٹس اور ووکیشنل ٹریننگ کے پروگرام بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو