معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

بُنیاد فائونڈیشن

بنیاد فائونڈیشن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم

 دیہی علاقوں میں خاص طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں

کو خواندہ بنانے

اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔

بُنیاد فائونڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا مقصد ملک میں تعلیم کا فروغ اور خواتین کو ان کے حقوق دلانا ہے۔

بنیاد فائونڈیشن ای ایف اے اور ایس ڈی جی کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کا مقصد غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ ہے۔

بنیاد فائونڈیشن کی کاوشوں کے نتیجے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے باعث، جس میں غیر رسمی تعلیم، تعلیمِ بالغاں، سی ایل سی کی روایتی تعلیم اور موبائل فون لٹریسی پروگرامز کے ذریعے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد کو پڑھنے لکھنے کے قابل بنایا جا چکا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو