معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار
ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔
انصار العلم فائونڈیشن اسکول کا قیام لاہور کے علاقے ٹائون شپ کے سیکٹر اے ٹو میں اپریل 2011 میں عمل میں آیا جب یہاں کرائے کی ایک عمارت میں اسکول کھولا گیا اور پہلے سال یہاں صرف کے جی جماعت کے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔
انصار العلم فائونڈیشن اسکول ایک ٹرسٹ اسکول ہے جو لاہور کے علاقے ٹائون شپ اور ارد گرد کے علاقوں میں ان غریب بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے وقف ہے جو سہولیات سے محروم، غیر مراعات یافتہ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اے آئی ایف اسکول کا عزم غیر مراعت یافتہ بچوں کو ایسی تعلیم فراہم کرنا ہے جو ایک جدید اسلامی معاشرے کی ضروریات کو پورا کرے گی اور مستعدی، تجسس، شائستگی ، دیانتداری، راست گوئی اور دوسروں کے لیے احترام کی لازوال خصوصیات کو جنم دے گی۔
ان کا مقصد ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو تعلیمی ، روحانی اور جسمانی طور پر ترقی دیں اور انہیں اعتماد میں آگے بڑھنے اور سیکھنے کی لگن تلاش کرنے کی ترغیب دیں۔
انصار العلم فائونڈیشن اسکول کے منتظمین غریب اور نادار بچوں کے لیے تعلیم کے مساوی مواقع کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔
- مکان نمبر 43 بلاک نمبر 5 سیکٹر اے 2 ٹائون شپ۔ لاہور۔
- 0345 9599922
- http://www.aifschool.org/Home.aspx