معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

دا گیراج اسکول (ٹی جی ایس)

دا گیراج اسکول، صفی بینیوولینٹ ٹرسٹ کا ایک ذیلی پراجیکٹ اور ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا عزم شاہ رسول اور نیلم کالونی کے علاقے میں موجود افراد کی زندگیوں کو تعلیم کے ذریعے تبدیل کرکے اس میں بہتری لانا اور کمیونٹی کو آگے بڑھانا ہے۔   

دا گیراج اسکول، شاہ رسول اور نیلم کالونی کے علاقے کو آگے بڑھانے اور یہاں رہنے والے افراد کا معیارِ زندگی بہتر کرنے کے لیے قابلِ ذکر پروگرامز منعقد کرتا رہتا ہے۔   

تعلیم کے حوالے سے دا گیراج اسکول سندھ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے رجسٹرڈ ہے اور تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کر چکا ہے ان پروگرامز میں تعلیم کی فراہمی، دوپہر کے اسکول اور جگنو پروگرام شامل ہے جو بے گھر بچوں (اسٹریٹ چلڈرن) کو تعلیم اور مراعات دینے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔  

ٹی جی ایس میں بچوں کو صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس میں ویکسینیشن بھی شامل ہے۔ ٹی جی ایس کے اسکول میں داخل ہونے والے ہر بچے اور بچی کو ای این ٹی کے پاس بھیجا جاتا ہے ان کے دانتوں کی صحت کا خیال رکھا جاتا

ہے اور

دیگر تشخیصی ٹیسٹ بھی کرائے جاتے ہیں۔

دا گیراج اسکول نے جون 2017 میں ڈی ایچ اے فیز فائیو کی شاہ رسول کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کیا تاکہ علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی انتہائی سستے نرخوں پر فراہم کیا جا سکے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر نیلم کالونی اور شاہ رسول کالونی کے مکینوں کو ایک روپے لیٹر کے حساب سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔   

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو