معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

ریڈ فائونڈیشن

رورل ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن (آر ای اے ڈی) پاکستان کے دیہی علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کرنے والا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا نیٹ ورک ملک کے قصبوں اور دیہات تک پھیلا ہوا ہے۔

ریڈ فائونڈیشن کے زیرِ انتظام مری، گکلگت بلتستان اور راولپنڈی اسلام آباد کے مضافات سمیت پاکستان کے 8 اضلاع میں 344 اسکولوں کا ایک نیٹ ورک کام کررہا ہے۔   

ریڈ فائونڈیشن کا بنیادی مقصد پاکستان میں معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔

بہت غور و فکر کے ساتھ ، ریڈ فاؤنڈیشن نے ایسے پروگرام وضع کیے ہیں جن میں اجتماعی اقدامات کو جمع کیا گیا ہے تاکہ وہ سب کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے پیرامیٹرز کی وضاحت کرسکیں۔

خاص طور پر بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ریڈ فائونڈیشن کی کوشش ہے کہ پاکستان کے ایسے علاقوں میں رہنے والے بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کیا جائے جنہیں تعلیم کے حصول کے لیے کسی قسم کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔  

ریڈ فاؤنڈیشن کے چار پائیدار پروگرام درج ذیل ہیں، جو اپنے وسیع وژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تبدیلی کے لیے انسانیت کو مضبوط بنانا۔ یتیموں کی کفالت کرنا، اسکول کھولنا ، اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر اور اسکولوں کی تعداد میں اضافہ۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو