معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

انسٹیٹیوٹ آف رورل مینیجمنٹ

اس ادارے کے اغراض و مقاصد میں مختلف پروگرامز کے ذریعے دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد کی حقیقی صلاحیتوں کو ابھار کر کمیونٹی اور معاشرے میں بہتری لانے کے لیے استعمال کرنا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد کی ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینا تاکہ ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں انسانی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس میں فقط آر ایس پی کے لوگ ہی نہیں بلکہ سرکاری ملازمین، لوکل باڈیز کے لیے منتخب ہونے والے مقامی نمائندے، سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انہیں ترقیاتی مقاصد اور اس ادارے کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل ادراک ہے۔

آئی آر ایم کا مشن غربت کا خاتمہ ، عدم مساوات کو کم کرنا اور دیہی برادریوں کو ان کی حقیقی انسانی ، معاشرتی اور معاشی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بااختیار بناتے ہوئے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

 آئی آر ایم ان تمام اقدامات کے ذریعے اپنے حتمی ہدف تک پہنچنے کے لیے سرگرم ہے جو کہ غربت کے خاتمے اور انسانیت کی فلاح و بہبود پر مرتکز ہے۔

  • آئی آر ایم کمپلیکس نمبر 7 ، سن رائز ایونیو، پارک روڈ، نزد کومسیٹس یونویرسٹی، چک شہزاد۔
  • 051 8742201-7
  • http://www.irm.edu.pk/
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو