ایلون مسک کا اپنے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ
ایلون مسک کا اپنے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے فالوورز کو اپنا فلسفہ سمجھنے کے لیے ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو مصنف ولیم میک آسکل کی کتاب ’واٹ وی اوو دی فیوچر
(What We Owe the Future)
پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔
اُنہوں نے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کتاب میرے فلسفے سے کافی ملتی جلتی ہے۔
ولیم میک آسکل کی یہ کتاب اس حوالے سے اہم ہے کہ زندگی میں انسان کی اخلاقی ترجیحات کی بنیاد ایسا نظریہ ہونا چاہیے جوکہ مستقبل میں زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہو۔
کتاب لکھنے کا یہ خیال حالیہ برسوں میں عالمی وبا کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں پیدا ہونے والے بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ دراصل مصنف نے یہ کتاب مستقبل کے بارے میں سوچ کر لکھی ہے کہ اب ایسے حالات میں ہمارے بچے اور ہماری اگلی نسل کس طرح پروان چڑھے گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا