پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی

 پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، نگراں حکومت کے اس اقدام سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار صوبائی کابینہ کے 15ویں اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے اور پیپر لیس نظام کے نفاذ کی منظوری دی، محکموں میں ای فائلنگ سسٹم اپنانے کے لئے 15 مئی تک کی مدت نافذ العمل ہوگی، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اے سی آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے ذہین طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کابینہ نے پنجاب حکومت کے پاس موجود لیپ ٹاپ ہونہار طلباء و طالبات کو دینے کی منظوری دے دی۔

پنجاب کابینہ نے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی بھی منظوری دی جبکہ پنجاب پولیس (منسٹریل پوسٹس) رولز 2017ء میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 11 ویں، 12ویں، 13 ویں اور 14 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کے دوسرے اور تیسرے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

دوران اجلاس کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے پہلے اور دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ ارکان نے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو