ایڈ ٹیوٹر ایپ کی غیر معمولی مقبولیت، ایجوکیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی

ایڈ ٹیوٹر ایپ کی غیر معمولی مقبولیت، ایجوکیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی

ایڈ ٹیوٹر ایپ کی غیر معمولی مقبولیت، ایجوکیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالب علموں کے ذہن کو تیز بنانے اور ان کی قابلیت کو چارچاند لگانے والی منفرد ایپ ایڈ ٹیوٹر کی غیر معمولی مقبولیت نے ایجوکیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔

دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ایڈ ٹیوٹر ملک کی سب سے مستند اور مکمل ایجوکیشنل ایپ بن چکی ہے۔ اس کی خصوصیات کو ہر طالب علم نے سراہا ہے۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کا کہناتھا کہ ایڈٹیوٹرکا اجراء نہ صرف نویں،دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کی تعلیمی پیاس کو بجھانے کا سبب بن رہی ہے بلکہ والدین کے لئے ایک بڑی سہولت اور اپنے بچوں کی دوران پڑھائی ہمہ وقت نگرانی کا بھی مستند ذریعہ ہے۔ اس ایپ میں شامل نصاب کے مطابق سوال و جواب کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے تجویز کیا کہ حکومت رول ماڈل کے طور پر ہر طالب علم کو ایڈ ٹیوٹر سے مستفید کرے تو ملک کے پسماندہ علاقوں میں بچوں کو گھر بیٹھے معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔

ماہر تعلیم گل مریم وٹو نے کہا کہ آج کے جدید دور میں جہاں ہر طالب علم مختلف گیجیٹ استعمال کررہاہے وہاں معیاری تعلیم کے فروغ میں ایڈ ٹیوٹر ایک کارآمد ایجوکیشن ایپ ہے جو ہر کیٹیگری کے طالب علموں کی تعلیمی ضروریات کا وسیلہ، بالخصوص نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کے لئے اس کا اجراء ایک کامیاب انداز تعلیم بنا ہے۔

خالد شہباز نے کہا کہ ایڈٹیوٹر نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کے ان تمام طالب علموں کے لئے بھی یکساں مفید ہے جو کسی بھی وجہ سے ریگولر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس ایپ نے فارمر اور نان فارمر دونوں طرز کے طالب علموں کو معیاری تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کیا ہے۔

ماہر تعلیم علی ارسلان نے کہا کہ طالب علموں کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کرکے ایڈ ٹیوٹر نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

اس موقع پر ماہرین تعلیم کے درمیان پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں ایڈ ٹیوٹر کے معیار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کہ ایڈٹیوٹر ایک ایسی معیاری اور مستند تعلیمی ایپ ہے جس میں نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کا مکمل سلیبس، نصابی سوالات، مشقی سوالات کے جوابات، کوالیفائیڈ اساتذہ کے لیکچرز، ٹیسٹ، تیاری اور اس کے نتائج جیسے اہم تعلیمی اسلوب شامل ہیں جبکہ ان جماعتوں کے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی اور انگلش مضامین(سائنس گروپ) کو اپنایا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو