صوبائی حکام کا لاہور کے متعدد علاقوں میں اسکول اور کالجز آج بند رکھنے کا فیصلہ

صوبائی حکام کا لاہور کے متعدد علاقوں میں اسکول اور کالجز آج بند رکھنے کا فیصلہ

صوبائی حکام کا لاہور کے متعدد علاقوں میں اسکول اور کالجز آج بند رکھنے کا فیصلہ

صوبائی حکام کے مطابق لاہور میں زمان پارک کے علاقوں مال روڈ، دھرم پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہو، مغل پورہ  اور اطراف کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خاص طور پر زمان پارک کے علاقوں میں سیاسی کشیدگی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسکول اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق مال روڈ، دھرم پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہو، مغل پورہ کے تمام اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے سرکاری تعلیمی اداروں سمیت نجی اسکولز اور کالج بھی بند رہیں گے۔

کمشنر لاہور کی جانب سے سیکرٹری اسکولز اور ہائر ایجوکیشن کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے زمان پارک اور اطراف میں گذشتہ روز سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے باعث احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو پوری طرح مانیٹر کررہے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو