پنجاب بورڈ کا کسی بھی طالب علم کو فیل نہ کرنے کا فیصلہ
 
                            پنجاب بورڈ کا کسی بھی طالب علم کو فیل نہ کرنے کا فیصلہ
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے اپنے امتحانی قوانین میں بڑی اور اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طلبہ و طالبات کو مکمل طور پر فیل تصور نہیں کیا جائے گا۔
اگر امیدوار کسی بھی مضامین میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو وہ اب دوسرے سالانہ امتحانات میں شامل ہوسکیں گے (جسے پہلے سپلی امتحانات کے نام سے جانا جاتا تھا) نئے قوانین کے بعد اب کسی بھی طالب علم کو فیل قرار دینا ناممکن ہے۔
چند مضامین میں فیل ہونے کے بعد طلبہ کو پڑھائی چھوڑنے سے روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سالانہ امتحانات میں دو سے زائد مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کو سپلی امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔
حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے، امیدواروں کے پاس ان مضامین میں پاس ہونے کے دو مواقع ہوں گے جن میں وہ ناکام ہوئے تھے۔ طلباء اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں مکمل طور پر فیل تصور نہیں ہوں گے۔ فیل ہونے والوں کو صرف متعلقہ مضامین کو دوبارہ کلیئر کرنا ہوگا۔
اس سے پہلے یہ دیکھا گیا تھا کہ طلباء کی اکثریت نے متعدد مضامین میں فیل ہونے کے بعد تعلیم چھوڑ دی تھی۔ اب پنجاب حکومت کی جانب سے یہ نیا فیصلہ طلباء کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آسانی سے پاس کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
                         
                         
                         
                        