انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے پاس بورڈ کے سوا ارب روپے واجب الادا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ 18 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد امیدوار211 امتحانی مراکز میں پرچے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی فیسوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ اے ون گریڈ کے طلبہ کے لیے مختص اسکالر شپ کی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی بھی باقی ہے۔ Adve

چیئرمین اعلی ثانوی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین انٹر بورڈ کراچی میں 18 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع سیکریٹری بورڈ کاشف صدیقی، ناظم امتحانات انجینیئر انورعلیم خانزادہ بھی موجود تھے ۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ کی آمدنی صرف 11 کروڑ روپے اور اخراجات 54 کروڑ روپے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ مالی مشکلات کا شکار ہے محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے پوزیشن ہولڈر کے لیے مختص اسکالر شپ کی رقم کے لیے نجی بینک سے معاہدہ کرلیا ہے اور تعلیمی بورڈز کو اس معاملے سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

یہ معاملہ اب چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کے درمیان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 154 سرکاری کالجوں میں 2 لاکھ اور 168 نجی کالجوں میں 25 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

امتحانات کی تیاری کے حوالے سے چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ انٹر کے امتحانات کے لیے شہر کے 211 تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانات میں  1لاکھ 86 ہزار 49 طلبہ و طالبات شریک ہورہے ہیں جس میں پری انجینیئرنگ فیکلٹی میں 45291 طلبہ، پڑی میڈیکل میں 47332، سائنس جنرل میں 11180 اور ہوم اکنامکس میں 686 امیدوار شریک ہونگے۔ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9 سے 12 اور دوپہر کی شفٹ میں 2 سے 5 بجے تک ہونگے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو