وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں ویمن یونیورسٹی بنانے کی تجویز

وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں ویمن یونیورسٹی بنانے کی تجویز

وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں ویمن یونیورسٹی بنانے کی تجویز

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں خواتین کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں خواتین کے لیے بنائے جانے والے اس ادارے کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

صوبائی حکومت مطلوبہ اراضی اور دیگر اخراجات کو پورا کرے گی جبکہ عمارت اور فیکلٹی کی تقرری کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

سندھ حکومت نے خواتین کی یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے لیے تین کالجوں کے نام بھی تجویز کیے ہیں جن میں خاتون پاکستان گرلز کالج، اپوا گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام پر زور دیا کہ وہ کراچی کے حالیہ دورے کے دوران اہم ترقیاتی منصوبوں جیسے کہ کراچی سرکلر ریلوے، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور اور خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تشکیل شیڈول کے مطابق کریں۔

حکومت سندھ کی سفارش کے مطابق خواتین کی یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لیے تین کالجوں کے نام زیرِ غور ہیں جن میں خاتون پاکستان گرلز کالج، اپوا گرلز کالج، اور گورنمنٹ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

انہوں نے بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ملاقات کے دوران شہریوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پورے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی اور بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو