پاکستانی طلباء کے لیے اعلی درجے کی آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار

پاکستانی طلباء کے لیے اعلی درجے کی آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار

پاکستانی طلباء کے لیے اعلی درجے کی آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار

 عالمی معیار کی اسناد فراہم کرکے طلباء کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم اور پیئرسن ایڈیکسیل نے تجزیاتی خدمات اور بین الاقوامی تعلیمی قابلیت کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس ایم او یو پر بدھ کے روز 6 جولائی کو ایک مقامی ہوٹل میں پیئرسن اسکولز کوالیفیکیشنز کی نائب صدر ایما وہیل اور بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے دستخط کیے۔

اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر قیادت کی ٹیمیں بشمول علی احمد خان، سی او او بیکن ہاؤس، اور پریمیلا پالراج، ڈائریکٹر ایمپلائیبلٹی اینڈ کوالیفیکیشن، پیئرسن ساؤتھ ایشیا، تقریب میں موجود تھیں۔

ایم او یو کی شرائط کے مطابق،  پیئرسن بین الاقوامی امتحانات کے آن لائن اور اسکرینز پر انتظام کرنے کے لیے ضروری ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ

موکس سروس کے ذریعے دیے گئے اور ایگزامینرز کے ذریعے درجہ بندی کیے جانے والے پریکٹس ٹیسٹ کی جانچ بھی پیئرسن کے ممتحن کریں گے۔

سی ای بیکن ہاؤس قاسم قصوری نے تقریب کے دوران حاضرین سے خطاب کیا اور بتایا کہ کس طرح بیکن ہاؤس نے طلباء کے لیے بہتر تعلیمی امکانات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی ہے۔

ایما وہیل نے اپنے ریمارکس میں ایم او یو کو پاکستانی طلباء کی جدید آن لائن تعلیم تک رسائی میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔ ان کے مطابق، یہ اتحاد آن لائن سیکھنے کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا کیونکہ بیکن ہاؤس تعلیم کے شعبے میں ایک رہنما کا کردار ادا کر رہا ہے۔

بیکن ہاؤس، ایک ایسی تنظیم ہے جس نے چار دہائیوں سے لوگوں کے ایک بڑے اور متنوع گروپ کو تعلیمی خدمات فراہم کی ہیں اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کی تعلیم کو تمام پاکستانیوں کے لیے قابل رسائی بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو