پاکستان بیت المال کا یتیم بچیوں کے لیے 6000 روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان

پاکستان بیت المال کا یتیم بچیوں کے لیے 6000 روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان

پاکستان بیت المال کا یتیم بچیوں کے لیے 6000 روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان

پاکستان بیت المال پہلی بار یتیم بچیوں کو ان کی تعلیم کے لیے سماجی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام میں پاکستان بیت المال اپنے یتیم اور بیوہ سپورٹ پروگرام کے تحت یتیموں اور بیواؤں کی مالی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

ہر خاندان میں یتیم بچیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان بیت المال کی جانب سے 6000 سے 12000 دیے جائیں گے۔

پی بی ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ کی جانب سے وظیفے کی ادائیگی کے اجراء کی ایک باضابطہ تقریب ایوان اقبال میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر اظہارِخیال کرتے ہوئے پی بی ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یتیم لڑکیوں کو اکثر اپنے والد کے کھو جانے کے بعد معاشرے کی طرف سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ایسی لڑکیوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور قابل مائیں بن سکیں۔ اس اقدام کا مقصد ایسی نادار لڑکیوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ تقریب میں پروگرام کی خصوصیات کے بارے میں بھی تفصیلی وضاحت کی گئی۔ یہ ملک میں یتیم لڑکیوں کی تعلیم کے لیے شروع کیا جانے والا پہلا پروگرام ہے۔

اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، پراجیکٹس کے ڈائریکٹر قاسم ظفر اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ بیواؤں کی یتیم لڑکیوں کو مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کا تین ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا۔ لڑکیوں کی تعداد کی بنیاد پر خاندانوں کو 6,000 سے 12,000 روپے ماہانہ وظیفہ یو بی ایل اومنی کے ذریعے دیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو