بھارت میں ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا

بھارت میں ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا

بھارت میں ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا

بھارتی ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے امتحانی پرچے میں درج ایک سوال میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ہٹ دھرم بھارت ہمیشہ سے کشمیر کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم نہیں کرتا بلکہ فوج کشی کے ذریعے جنت نظیر وادی پر قبضہ کیے بیٹھا ہے۔

آج ایک واقعے نے بھارتی دعوے کی قلعی کھول دی جب ساتویں جماعت کے امتحانی سوال میں کشمیر کو ایک الگ ملک تسلیم کیا گیا۔

بھارت میں ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ساتویں جماعت کا انگریزی کا امتحان لیا گیا جس میں طلباء سے پوچھا گیا کہ ” جس طرح چین کے لوگوں کو چینی کہا جاتا ہے اسی طرح مندرجہ ذیل ممالک کے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟

پرچے میں درج دیگر ممالک کی فہرست میں کشمیر کا نام بھی شامل تھا۔

انگریزی کے پرچے میں نادانستگی میں جو حقیقت تسلیم کی گئی ہے اس پر انتہا پسند ہندو جماعتیں چراغ پا ہوگئیں اور ان کے کارندے اسکول انتظامیہ پر چڑھ دوڑے تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ یہ پرچہ ہم نے نہیں بنایا بلکہ بہار بورڈ سے آیا ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے بہار کے وزیر تعلیم سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو