بھارت میں امتحان میں فیل ہونے والے 9 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی

بھارت میں امتحان میں فیل ہونے والے 9 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی

بھارت میں امتحان میں فیل ہونے والے 9 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرلی

بھارت میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 9 طلبہ و طالبات نے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات  کے نتائج کا اعلان کیا جس کے 48 گھنٹے بعد فیل ہونے والے 9 طلبہ و طالبات نے زپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 10 لاکھ طلبہ و طالبات نے امتحان دیا تھا۔ گیارہویں جماعت کے پاس ہونے والے طلبا کی شرح 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج کے مطابق پاس ہونے والے اسٹوڈنتس کی تعداد 72 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والے زیادہ تر طلبا اور طالبات اپنے علاقوں کے نامور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے۔

بھارت کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے طلبا کی خودکشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کی خود کشی کا واقعہ افسوسناک ہے اور دیکھا جانا چاہیے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو